اینیمل کے ہدایتکار کی شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

December 01, 2023

بھارتی فلم اینیمل کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

سندیپ ریڈی وانگا کی یہ فلم آج دنیا بھر کے سینماؤں میں کئی زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے، جس میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، انیل کپور اور بوبی دیول مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے موقع کا انتظار کررہا ہوں۔

بھارتی ہدایت کار نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہوں، اُن کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آر کے ساتھ کام کرنا میری خواہشات کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اینیمل کی شوٹنگ کے لیے بطور ٹیم جوان اور پٹھان کی شوٹنگ دیکھی، اگر مجھے مستقبل میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گا۔