جی ٹی روڈ پولیس ناکے پر پولیس مقابلے میں فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی

December 04, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں جی ٹی روڈ پولیس ناکے پر پولیس مقابلے میں فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔ ایس ایچ او تھانہ نون کے مطابق پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران دن ڈیڑھ بجے ڈکیتوں کو مخبری پر روکنے کی کوشش کی، کار میں سوار 4 ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، کراس فائرنگ کے دوران گوجرانولہ کی رہائشی خاتون گزرتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آ گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے فیملی کے ساتھ روانہ کر دیا گیا۔