راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جہانگیر گوندل کی عدالت سے عبوری ضمانتیں خارج ہوتے ہی کلرسیداں مدرسے کے 9 سالہ طالب علم کے قتل کیس میں نامزد تینوں ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے، فرار ہونے والے ملزمان میں محمد شریف، عمران اور عاصم شریف شامل ہیں، گزشتہ روز عدالت نے مدعی مقدمہ کے دلائل مکمل ہونے پر جونہی ملزمان کی ضمانتیں خارج کیں تو ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔