نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، لاہور کے نثار احمد کی ہیٹ ٹرک

December 05, 2023

کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نثار احمد کی ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹوں کی کارکردگی کی بدولت لاہور بلیوز نے سُپر ایٹ میں اپنی پہلی کامیابی رجسٹر کرالی اور راولپنڈی کو 64 رنز سے مات دی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور بلیوز کے نثار احمد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے راولپنڈی کے خلاف صرف پانچ رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

نثا ر احمد نے اپنے کوٹے کے تیسرے اوور میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

اُن کی شاندار بولنگ کے سبب لاہور بلیوز نے راولپنڈی کو 64 رنز سے مات دے دی، نثار احمد کو پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔