پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 63 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرلی

December 05, 2023

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج 100 انڈیکس نے 63 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرلی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 462 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 956 پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران ایک وقت میں انڈیکس نے 63 ہزار کی سطح عبور کرلی تھی۔

حصص بازار میں آج 76 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب 85 کروڑ روپے رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 93 ارب روپے ہے۔