• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں بجلی مہنگی ہوگئی، صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا، جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

نیپرا نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید