• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں دولہا، دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل


گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا (کے پی) میں دولہا، دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

غلام علی نے کہا کہ عرصہ دراز سے لوگ فوٹو شوٹ کےلیے گورنر ہاؤس آتے ہیں، دولہا، دلہن کو اس کی اجازت دی جاتی ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے اس معاملے پر کہا کہ گورنر ہاؤس میں فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دولہا، دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، گورنر ہاؤس میں شادی کے فوٹو شوٹ کی اجازت دی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید