• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا قومی و دینی فریضہ ہے: ملک احمدخان

ملک احمد خان ---فائل فوٹو
ملک احمد خان ---فائل فوٹو 

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے قوم اور مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔

قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں خاص میں بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور اہل علاقہ نے  شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا، ان کے لیے دعائیں کرنا قومی و دینی فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ قوم اور مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید