• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوکووچ کا ریکٹ ریکارڈ قیمت میں نیلام

کراچی (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ریکٹ ناقابل یقینریکارڈ قیمت 107،482ڈالر میں نیلام ہوگیا۔ اس ریکٹ سے انہوں نے2016میں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مری کو شکست دی تھی۔جوکووچ نے اس برس چاروں بڑی چیمپئن شپ حاصل کرکے کیرئیر گرینڈ سلم مکمل کیا تھا۔دریں اثنا وہ ریکارڈ آٹھویں بار سال کا اختتام عالمی نمبر ایک پلیئر کے طور پر کریں گے۔وہ 400 ہفتے اس پوزیشن پر قابض رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید