نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے مزار بی بی پاک دامن کا دورہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے مزار کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس دوران محسن نقوی نے مزار کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دیے جلانے اور چراغاں کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی جائے، زائرین کی سہولت کے لیے مزار کے راستے کو مزید کشادہ کیا جائے۔
انہوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی، سالمیت، امن وامان اور استحکام کی دعائیں بھی مانگیں۔