• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کا ماحول بن گیا مگر شیڈول نہیں آیا: عاجز دھامرہ

عاجز دھامرہ— فائل فوٹو
 عاجز دھامرہ— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عاجز دھامرہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کا ماحول بن گیا ہے لیکن شیڈول نہیں آیا۔

عاجز دھامرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن سے متعلق سرگرمیاں شروع کر چکی ہے، یوم تاسیس کا جلسہ کوئٹہ میں کامیاب اور تاریخی تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ27 دسمبر محترمہ کی یومِ شہادت سے متعلق تیاریاں جاری ہیں، ان دنوں سب سے متحرک پیپلز پارٹی نظر آ رہی ہے جبکہ باقی پارٹیاں اتحادی ڈھونڈنے اور روٹھوں کو منانے میں مصروف ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لوگ حلقہ بندیوں کو بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید