بابر اعظم کی شان مسعود کا شاٹ روکنے کی ویڈیو وائرل

December 06, 2023

آسٹریلیا میں چار روزہ ٹور میچ کے دوران کریز پر موجود بابر اعظم کی ہاتھ سے گیند روکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کینبرا میں پاکستان ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان 4 روزہ میچ کا آج سے آغاز ہوگیا۔

کھیل کے پہلے روز پاکستان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 324 رنز بنالیے جہاں کپتان شان مسعود 156 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اسی میچ کے دوران جب شان مسعود بیٹنگ کر رہے تھے تو نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود بابر اعظم نے ان کا شاٹ ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

میچ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔