19ویں چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ اختتام پذیر

February 22, 2024

علامتی فوٹو

بہاولپور میں 19ویں چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

جیپ ریلی میں 5 خواتین ڈرائیورز سمیت 104 گاڑیوں کے ڈرائیورز کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنی ڈرائیونگ کے جوہر دکھائے۔

19ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سوا تین کلو میٹر کا ٹریک فیصل شادی خیل نے 1 منٹ 5 اعشاریہ ایک پانچ سیکنڈز میں طے کیا۔

میر نادر مگسی دوسرے نمبر پر آئے جنہوں نے 1 منٹ 5 اعشاریہ ایک 7 سکینڈز میں فاصلہ طے کیا، زین محمود نے 1 منٹ اور 7 اعشاریہ 56 سیکنڈز میں فنشنگ لائن عبورکی۔

خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ مروت نے 1 منٹ 13 اعشاریہ 27 سکینڈز میں فاصلہ طے کیا۔

جیپ ریلی کی پریپیئرڈ کیٹیگری کےلئے نادر مگسی، فیصل شادی خیل، زین محمود سمیت 40 کےقریب ڈرائیورز ٹریک پر روانہ ہوں گے۔۔ پہلے مرحلے کیلئے 236 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا گیا۔