مراد علی شاہ صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

February 23, 2024

میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ اویس قادر شاہ ابھرتے ہوئے نوجوان سیاستدان ہیں۔ انہیں اسپیکر سندھ اسمبلی کے لئے چنا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر کے لئے چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار نان مسلم ممبر کو ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے لئے چنا گیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا روز پیپلز پارٹی کے لئے جو ایک جماعت برا بھلا کہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کام کر رہی ہے جو وہ نہیں کرنا چاہتے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا میں تو ایسا شہر چاہتا ہوں جہاں بے زبان جانور کو بھی سہولتیں میسر ہوں۔