شروع سے تیز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، محمد اخلاق

February 23, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق نے کہا ہے کہ شروع سے تیز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، لاہور قلندرز کے خلاف مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد اخلاق نے کہا کہ لاہور قلندرز کے بولرز سے پہلے جیسی بولنگ نہیں ہو رہی، اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہوتا ہے، میری خواہش ہے پاکستان کے لیے کھیلوں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر کے ٹیم میں آنا چاہتا ہوں۔