اقلیتی رکن نوید انتھونی کی ڈپٹی اسپیکر نامزدگی پر ہیومن رائٹس کا خیر مقدم

February 23, 2024

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کےلیے نوید انتھونی کی نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کی پسماندہ مذہبی اقلیتوں میں پاکستانی شہری ہونے کا اعتماد بڑھے گا اور اُنہیں ملک میں اپنی سیاسی اور سماجی جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے نامزد کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اویس شاہ اسپیکر اور نوید انتھونی سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر ہوں گے، ارکانِ سندھ اسمبلی کی حلف برداری کل ہوگی۔