میکسیکو: کراٹے کمبیٹ فائٹ، شاہزیب رند نے کیوباس کو شکست دیدی

February 24, 2024


میکسیکو میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ فائٹ میں پاکستان کے شاہزیب رند نے پیرو کے کیوباس کو شکست دے دی۔

شاہزیب نے حریف کو پہلے ہی راونڈ میں چت کردیا، فائٹ جیو سوپر سے براہ راست نشر کی گئی۔

میکسیکو میں ہونے والی کمبیٹ کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان کے شاہزیب رند اور پیرو کے کراٹے کاز کیوباس مد مقابل تھے۔

یہ فائٹ 3، 3 منٹ کے 3 راونڈز پر مشتمل تھی لیکن شاہزیب نے پہلے ہی راونڈ میں حریف پر حملہ کیا اور کیوباس چت ہوگئے، شاہزیب رند نے یہ فائٹ باآسانی جیت لی۔

کمبیٹ کراٹے ایونٹ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔