افریقی ملک برکینافاسو کی مسجد میں فائرنگ، متعدد نمازی جاں بحق

February 27, 2024

افریقی ملک برکینافاسو کی ایک مسجد کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد نمازی جاں بحق ہوگئے۔

برکینا فاسو کی مسجد میں فائرنگ کا واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، انہوں نے مسجد میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد جاں بحق ہوگئے، جن میں مقامی مذہبی رہنما بھی شامل ہیں۔

اتوار کو ہی برکینافاسو کے گرجا گھر میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوئے تھے، حکام نے مسجد اور گرجا گھر حملوں میں کسی تعلق کے امکان کو مسترد کیا ہے۔