متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کا امکان

February 28, 2024

--فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں آج سے جمعے تک تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات سے ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے، بدھ اور جمعرات کو کئی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

دبئی، شارجہ، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ میں آج تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو بھی مشرقی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا اور دن کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔