امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ہر صورت مذاکرات چاہتا ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں۔
بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد ال خلیفہ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمنپ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ بحرین کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے۔
بحرین کے ولی عہد نے کہا کہ ایران مذاکرات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں مارے گئے فلسطینی نژاد امریکی کے اہلخانہ سے کل ملاقات کروں گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک نیا تجارتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، شاید یہ بھارت سے ہو۔ جاپان کے ساتھ تجارتی مذاکرات پر خط کے ذریعے براہ راست مخاطب ہوں گا۔