اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت لڑکھڑانے لگی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سخت گیر موقف رکھنے والی جماعت نے حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شاس پارٹی کے تمام 11 ارکان اپنا استعفیٰ نیتن یاہو حکومت کو جمع کروا دیں گے۔
اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں جاری جنگ کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں، ان کی نظر اگلے الیکشن پر بھی ہے، جو اکتوبر 2026 سے پہلے متوقع ہیں۔