شہزادہ ہیری برطانیہ میں سیکیورٹی نہ دینے کے حکومتی فیصلے کیخلاف مقدمہ ہار گئے

February 28, 2024

فائل فوٹو۔

برطانوی شہزادہ ہیری برطانیہ میں سرکاری سیکیورٹی نہ دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مقدمہ ہار گئے۔

شہزادہ ہیری نے لندن کی عدالت میں حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا، لندن کی عدالت نے شہزادہ ہیری کے چیلنج کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی فیصلے کو قانونی قرار دیا ہے۔

برطانوی وزارت داخلہ نے فروری 2020 میں شہزادہ ہیری کو پولیس پروٹیکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

شہزادہ ہیری اپنی شاہی ذمہ داریوں سے دست بردار ہو کر اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے ساتھ مارچ 2020 میں امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔