قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع راجوڑی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور ایک کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض فوج نے نوجوانوں کو ضلع راجوڑی کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کے دروان شہید اور گرفتار کیا۔
قابض فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کیا گیا شخص ایک گائیڈ تھا۔
بھارتی فوج نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کنٹرول لائن پر اضافی نفری تعینات کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی قابض فوج نے اپنی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ 45 کو گرفتار کیا۔