ثانیہ مرزا تازہ دم ہوگئیں

March 01, 2024

--- فائل فوٹو

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زندگی کے مشکل حالات میں بھی خود کو تازہ دم رکھنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سےخلع اور پھر ان کیاداکارہ ثناء جاوید سے شادی کے بعد سے ہیدونوں ممالک سے مداحوں کی بڑی تعداد سابق ٹینس اسٹار سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دکھائی دی۔

علاوہ ازیں مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا تھا کہ شعیب ملک سے خلع اور ان کی شادی کی خبروں نے ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ثانیہ مرزا نے اب اپنے مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار نے اسٹوری شیئر کی ہے۔

انسٹااسٹوری میں انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ’فریش، فریش‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیر کٹنگ اور مینی کیور والے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔

ان کی انسٹااسٹوری ان افراد کو حوصلہ دلا رہی ہے جو زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ زندگی کے سفر میں حالات جیسے بھی ہوں، خود کو تھکنے نہ دیں اور اپنا خیال سب سے پہلے رکھیں تاکہ آپ اپنوں کا بھی بھرپور انداز میں خیال رکھ سکیں۔