مخصوص نشستوں کے بعد ایوان میں ہماری تعداد 225 بنتی ہے، شیر افضل مروت

March 01, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے ساتھ ایوان میں ہماری تعداد 225 بنتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ آج ایوان میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ ہوا، ایاز صادق نے اسپیکر کا عہدہ سنبھالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے ساتھ ہماری ایوان میں تعداد 225 بنتی ہے، یہ لوگ مینڈیٹ چور ہیں، ہم نے اسپیکر کے انتخاب کے وقت احتجاج کیا۔