مریم نواز کی اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

March 02, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں مریم نواز شریف کی ناز آفرین سہگل لاکھانی کو صدر، سرمد علی کو سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اے پی این ایس کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر ناز آفرین سہگل کو مبارک پیش کرتی ہوں، ناز آفرین سہگل کا انتخاب خواتین کے بااختیار ہونے کی علامت بنے گا، اے پی این ایس کی تنظیم سے بھی خواتین لیڈر شپ کا آنا بڑی تبدیلی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اے پی این ایس کے عہدیداروں سے مل کر ذرائع ابلاغ کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔