وزیراعلیٰ سندھ کی درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری

March 03, 2024

دادو( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دی اس موقع پر انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کرکے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا اختتام کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کے حضرت لعل شہباز قلندر عظیم صوفی بزرگ ہیں جن کا پیغام امن و محبت کا ہے جہاں آج بھی حاضری دی ہے اور ہمیشہ عرس مبارک پر حاضری دینے آتا ہوں اور ملک کی ترقی و تعمیر اور سیاسی استحکام سمیت معاشی ترقی کی دعا کی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شکر الحمد کہ ملک کے چاروں اسمبلیوں میں پارلیمانی نظام کے انتظامات مرحلہ وار مکمل ہو رہے ہیں اورچاروں صوبوں کے وزارت اعلیٰ کے منصب پر آنے کا سلسلہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔