چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی شہباز شریف کو مبارکباد

March 03, 2024

فائل فوٹو۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے مبارکباد کے پیغام میں صادق سنجرانی نے کہا کہ شہباز شریف کا دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونا اُنکی قیادت پر عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف قوم کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔