لوئر چترال میں برفباری اور سردی میں شدت، اسکول 9 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

March 03, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

لوئر چترال میں برفباری اور سردی میں شدت کے باعث اسکول 9 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے اسکولوں کی چھٹیاں 9 مارچ تک بڑھانے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

پشاور سے جاری حکم نامے کے مطابق لوئر چترال میں تمام نجی اور سرکاری اسکول 9 مارچ تک بند رہیں گے۔

حکم نامہ کے مطابق بچوں اور اساتذہ کو محفوظ رکھنے کےلیے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔