صدارتی انتخاب: پیپلز پارٹی کی فضل الرحمان سے تعاون کی درخواست

March 08, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ فضل الرحمان سے ملاقات کرکے صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت یوسف رضا گیلانی نے کی، وفد میں وفد میں راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور نوید قمر شامل تھے۔

جے یو آئی کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی، انجینیئر ضیاء الرحمان ملاقات میں شریک تھے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری، مولانا عبدالواسع اور مفتی روزی خان بھی ملاقات میں شامل تھے۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے کی مولانا فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔