گٹکہ فروخت کرنے پر4دکانیں سیل،تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی

March 18, 2024

لاہور(خبرنگار) بلدیہ عظمیٰ کے زونل آفیسر ریگولیشن علی طاہر نے گٹکہ فروخت کرنے پر شاہدرہ میں 4 دوکانیں سیل کردیں ۔رنگ محل شاہ عالم مارکیٹ سے غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کردیا گیا۔جبکہ قلعہ فوڈ سٹریٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن میں مزاحمت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔