موبائل پولیس خدمت مرکز کا شیڈول

March 18, 2024

لا ہو ر ٟ (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ آج مناواں، کل بروزمنگل پیراگون سٹی اور بدھ کو آر اے بازار،جمعرات باٹاپور اور جمعہ حنیف پارک بادامی باغ جبکہ ہفتہ کوچوک بیگم کورٹ موجود ہوگا۔دوسری شفٹ آج بروز پیرریلوے پھاٹک تاج باغ، منگل برکی اور بدھ کومابھٹہ چوک،جمعرات جلو موڑ، جمعہ عثمان چوک بادامی باغ جبکہ بروز ہفتہ شاہدرہ ٹاؤن موجود ہوگا۔موبائل خدمت مرکز بروز اتورصبح 8بجے سے رات 8بجے تک نولکھا بازارجبکہ رات 8بجے سے صبح8بجے تک مصری شاہ میں موجود ہو گا۔