2500کلو غیرمعیاری گوشت تلف،کیڑوں کی بھرمار

March 18, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خبرنگار)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مغلپورہ مارکیٹ کا معائنہ کیا،2500 کلو غیر معیاری ناقص زائدالمیعاد گوشت تلف کروادیا۔ گندے فریزرز میں بدبودار ناقص گوشت برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔دکان میں صفائی کے ناقص انتظامات تھے ،کیڑے مکوڑوں کی بھرمار بھی تھی ۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سپلائی کیے جانے والے گوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نےکہاکہ پنجاب کی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔