قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابرکی شریک ہے ،ن لیگ

March 18, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ شہداء کے خلاف مہم چلانے والے سیاسی نہیں شدت پسند لوگ ہیں ۔ہر قوم اپنے شہداءکو عزت اور تکریم دیتی ہے لیکن پاکستان میں ایک مخصوص جماعت نے شہداءکا تمسخر اڑانا اپنا و تیرہ بنا لیا ہے۔ وزیرستان میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔پوری قوم شہداءکے لواحقین میں غم میں برابر کی شریک ہیں ، ن لیگ لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والی دہشتگردی کی کروائی کی مذمت کرتے ہیں اور پا فوج کے افسران اور جوانوں کی بہادری اور انکی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ان کا مزید کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوامی خدمت کے لئےاگلے 5 سال کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ ہم پہلے سے زیادہ جذبے سے عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطی اور کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے۔