پولیس افسروں ،اہلکاروں میں انعامات تقسیم ،جرائم کنٹرول کرنیکا ٹاسک

March 18, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات فروشی، اغو برائے تاوان و دیگر سنگین جرائم کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس افسروں اوراہلکاروں میں تعریفی اسناد وانعامات تقسیم کیے، تعریفی لیٹرز حاصل کرنے والوں میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا بھی شامل تھے، ایس ایچ اوز عامر شہزاد، محمد تحسین نجم، سب انسپکٹر شہریار، انسپکٹر غلام باری، اے ایس آئی عاشق علی، ایس ایچ او علی زیب دستگیر، سب انسپکٹر اللہ دتہ، کانسٹیبل علی شہزاد، ایس ایچ او راوی روڈ فریاد اشرف، کانسٹیبل اسد علی اور ندیم کوبھی انعامات ملے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے افسران کو کرائم مزید کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا۔