آئی جی کوہمارےمعاملات میں مداخلت کاحق نہیں،پنجاب بارکونسل

March 18, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران بشیر مغل اورچیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی پیر عمران اکرم بودلہ نے بیان میں کہا ہے کہ عدالتوں کی تالہ بندی کے خلاف ہیں مگر آئی جی پنجاب نے بار اوربنچ سے متعلق جو بیان دیا ہے وہ قابل مذمت ہے ،بار اور بنچ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیںآئی جی کو وکلا ء کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں آئی جی پنجاب کا عہدہ ذمہ داری کا تقاضہ کرتا ہے اس لئے اس عہدے پر بیٹھے ہوئے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ بار اور بنچ کے درمیان تفریق کا باعث بنے ،آئی جی اپنا بیان فوری واپس لینا چاہیے ۔