وزیراعظم کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے ہیں، راجہ فاروق حیدر

March 19, 2024

فائل فوٹو

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے تعداد پوری ہوگئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف اور صدر آصف زرداری فیصلہ کریں کہ آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، انوار الحق کو جو قوتیں لائیں ان سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے۔