کراچی میں تندوری نان کی قیمت 17، چپاتی 12 روپے مقرر

May 09, 2024

کمشنرکراچی نے آٹا، چینی، نان اور چپاتی کے سرکاری ریٹس مقرر کر دیے۔

کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں تندوری نان کی سرکاری قیمت 17 جبکہ چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 137 روپے ریٹیل میں 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو فائن آٹے کی قیمت 120 روپے ریٹیل میں 125 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل مارکیٹ میں چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔