گھگھر پھاٹک کے قریب پانی کی کھلی مین لائن میں ڈوبنے والی بچی کو نکالا نہیں جا سکا

March 19, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گھگھر پھاٹک کے قریب پانی کی کھلی مین لائن میں ڈوبنے والی بچی کو نہیں نکالا جا سکا ، گزشتہ روز 7 سالہ بچی کائنات دختر تاج پانی کی کھلی مین لائن سے گھر کے لیے پانی بھرنے گئی اور اچانک گر گئی تھی،بچی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ تاحال بچی کی تلاش کے لیے نہیں آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی سے رابطہ کیا گیا ہے ۔