شہر بھر میں لاکھوں کے ڈاکے، ستو کتلہ، ملک شاپ کا مالک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل

March 19, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر) ستوکتلہ غازی چوک میں تین ڈاکو ملک شاپ میں داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کر دی اس دوران دکان مالک 40 سالہ رضوان الہی نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کےاسکو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے،کوٹ لکھپت میں ڈاکو رضوان سے 2 لاکھ نقدی و موبائل فون، لاری اڈا سے بابر سے 2 لاکھ 40 ہزار و فون، گلشن راوی میں جمیل سے 1 لاکھ 45 ہزار و فون، بھاٹی گیٹ میں عامر سے 90 ہزارو فون، اسلام پورہ میں طاہر سے 1 لاکھ 50 ہزارو فون، ہنجروال میں واصف سے 1 لاکھ 45 ہزار وفون، شمالی چھاؤنی میں ذوالفقار سے 2 لاکھ و فون، برکی میں عرفان سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے و موبائل فون چھین لیا گیا ۔ سبزہ زار، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی سے کاریں اور گلشن راوی، نولکھا،ٹاؤن شپ، یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔