اساتذہ رہنماؤں کا پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ختم کرنے کا مطالبہ

March 19, 2024

لاہور(خبرنگار)اساتذہ رہنماؤںنے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پیکٹ و پنجاب ٹیچرز یونین نے ’پیک‘ کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔صدرپیکٹ کاشف شہزاد چودھری نےکہاہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے،پیک آن لائن سوالیہ پرچے سکولوں کو فراہم کرنے کی مد میں کروڑوں کے بجٹ استعمال کرتا ہے۔ امتحانات لینا، پر چے چیک کرنا بھی سکولوں کے ذمہ ہے، کمیشن سالانہ کروڑوں کے فنڈز ضائع کررہا ہے۔سوالیہ پیپر ای میل کرنے پر پیک کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا، فی سوالیہ پیپر فوٹوکاپی پر سکول کے 40 روپے خرچ ہوتے ہیں،تمام بچوں کا پیپر لینے پر ایک سکول کا 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے خرچ ہورہا ہے ۔