شہداءکا مذاق اڑانے والوں کی حب الوطنی پر شک ہے،ن لیگ

March 19, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ،جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ، صوبائی وزیرعمران نذیر اور عامر خان نے کارکنوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداءکا مذاق اڑانے والوں کی حب الوطنی پر شک ہے، ہر قوم اپنے شہداءکو عزت اور تکریم دیتی ہے لیکن پاکستان میں ایک مخصوص جماعت نے شہداءکا تمسخر اڑانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔صوبائی وزیر عمران نذیر نے گلشن راوی میں نیو سرجیکل ٹاورکا افتتاح بھی کیا۔