سینٹ الیکشن میں محسن نقوی کو ووٹ دیںگے،پیپلز پارٹی

March 19, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خصوصی نمائندہ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن اورحسن مرتضی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی محسن نقوی کو ووٹ دے گی ۔پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نےنیلم جبار اور فائزہ ملک کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ملکی جامعات میں بھٹو شہید کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔