جنر ل ہسپتال ، ادویات چوری کرنے والاملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

March 19, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جنر ل ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ سے ہسپتال کا جونئیر ٹیکنیشن ( فارمیسی ٹیکنالوجی )محمد حسین بھاری تعداد میں ادویات ، انجکشن اور وائرلز،آپریشن کا سامان چوری کرکے لے جارہا تھا، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمیر نےرنگے ہاتھوں دھر لیا،پروفسیر خضر حیات گوندل کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔