ملیر جیل کراچی، ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر قیدی کی چھلانگ لگا کر خودکشی

March 19, 2024

کراچی کی ملیر جیل—فائل فوٹو

کراچی کی ملیر جیل میں ایک قیدی نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔

ترجمان وزیرِ جیل خانہ جات سندھ کے مطابق وزیرِجیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو تفتیش کی ہدایت کر دی۔

ترجمان وزیرِ جیل خانہ جات سندھ نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی عزیر خان جدون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدی ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

وزیرِ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ فوری تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔