شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو پھر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

March 19, 2024

ایف آئی اے کی جانب سے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں تاخیر کے باعث شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل ابو پوتو کو تیسری مرتبہ جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔

تاہم اس مرتبہ انہیں 60 روز کےلیے رخصت پر بھیجا گیا ہے، ان کی عدم موجودگی میں شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر امانت جلبانی کے پاس 60 روز تک شاہ لطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج رہے گا۔

یاد رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو کی چانچ کےلیے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج رکھا ہے۔

افسر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آٹ ہونے کی تحقیقات کا معاملہ بھی کزشتہ کئی ماہ سے ایف آئی اے کے پاس ہے اور تحقیقاتی افسر کے مطابق تحقیقات ابھی چل رہی ہیں۔