اڈیالہ جیل: عارضہ قلب میں مبتلا 60 سالہ قیدی انتقال کرگیا

March 19, 2024

عارضہ قلب میں مبتلا اڈیالہ جیل کا 60 سالہ قیدی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر تھانہ سول لائن میں دو شہریوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

ملزم کی 26 فروری کو طبی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج ہوگئی تھی، ملزم تین سال سے اڈیالہ جیل میں قید اور مقدمہ زیر سماعت تھا۔

ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست ضمانت خارج کرنے پر مجسٹریٹ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔