سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم پاکستان کے نجیب ہارون کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

March 19, 2024

سینیٹ الیکشن کے لیے ریٹرننگ آفیسر نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے نجیب ہارون کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے۔

کراچی سے ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق ایف آئی اے نے نجیب ہارون کے ذمہ ٹیکس واجبات ظاہر کیے۔

نجیب ہارون ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے نجی بینک کے بھی مقروض ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان وجوہات کی بنا پر ایم کیو ایم پاکستان امیدوار نجیب ہارون کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔