منشیات کیس،چالان بروقت پیش نہ کرنے پر پراسکیوٹرجنرل اورآئی جی ہائیکورٹ میں طلب

March 27, 2024

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 34 کلو چرس کیس میں بروقت چالان پیش نہ کرنے کے کیس میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو آج طلب کرلیا، ملزم ابرار کی بیوی نے پولیس پر چالان پیش کرنے کیلئے رشوت مانگنے کا الزام لگایا۔