برطانوی دارالعوام کے اراکین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

March 27, 2024

فائل فوٹو۔

برطانوی دارالعوام کے اراکین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی دارالعوام کے 130 ارکان نے حکومت کے نام خط تحریر کیا ہے۔

لندن سے عرب میڈیا کے مطابق خط میں اراکین نے برطانوی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دارالعوام کے 650 اراکین میں سے 130 اراکین نے خط پر دستخط کیے ہیں۔